ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل جمعیت الحفاظ کے زیراہتمام جمعرات اور جمعہ کو دوروزہ عظیم الشان مسابقہ حفظِ قرآن کریم : نورانی محفل میں شریک ہونے عوام سے اپیل

بھٹکل جمعیت الحفاظ کے زیراہتمام جمعرات اور جمعہ کو دوروزہ عظیم الشان مسابقہ حفظِ قرآن کریم : نورانی محفل میں شریک ہونے عوام سے اپیل

Wed, 08 Jun 2022 20:31:08    S.O. News Service

بھٹکل :8؍ جون   (ایس اؤ نیوز)جمعیت الحفاظ بھٹکل کے زیرا ہتمام بھٹکل تعلقہ کی سطح پر دوروزہ عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن کریم جمعرات 9اور جمعہ 10جون کو منعقد ہونےکی جانکاری  جمعیت الحفاظ بھٹکل کے عہدیداران کی طرف سے دی گئی ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ قرآن کریم قیامت تک  انسانیت کے لئے  دستور حیات اور ضابطہ ٔ زندگی ہے۔ ہرزمانےمیں کروڑوں  حفاظ ، عشاق، قراء و علماء کی پیدائش قرآن کریم کے ابدی و سرمدی ہونے کی دلیل ہے۔ کروڑوں حفاظ روئے زمین پر اعجازِ قرآنی کا نقشِ دوام بن کراس کے  فیض کو عام کررہے ہیں۔ رہتی دنیا تک قرآن کا یہ لافانی اعجاز اور اس اعجاز کا حسین و دلکش رنگ باقی رہےگا۔ اسی اعجازِ قرآنی اور کلام ِ ربانی کے حسین منظر کے دیدار کے لئے مسابقہ حفظ قرآن کریم کا اہتمام کیاگیا ہے۔

مسابقہ حفظ قرآن کریم نوائط کالونی میں واقع  تنظیم جمعہ مسجد (ملیہ مسجد ) کی بالائی منزل پر منعقد ہوگا۔ جس کی پہلی نشست 9 جون 2022بروز جمعرات بعدنماز عصربوقت  پونے پانچ بجے  اور دوسری نشست بعدنماز عشاءبوقت  پونے نو بجے  ہوگی ۔ دوسرے دن یعنی 10جون بروز جمعہ بعدنمازِ عصر تیسری نشست اور بعد نماز عشاء آخری نشست منعقد ہوگی۔


Share: